شام اور ترکی کی سرحد کے باب اللامہ کراسنگ کے قریب ایک کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں بیشتر شامی باغی جنگجو
تھے۔ موقع پر موجود دو افراد نے بتایا کہ دھماکہ کل ایک سرحدی چوکی جبات الشامیہ
کے پاس ہوا جس کا انتظام فری سیرین آرمی کے گروپ کے جنگجو کرتے ہیں۔